گوجرخان اور مندرہ کے ٹرانسجینڈرز کا تحفظ خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر کاوزٹ

وکٹم سپورٹ آفیسرنے تحفظ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیاگیا

پیر 17 جنوری 2022 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) گوجرخان اور مندرہ کے ٹرانسجینڈرز کا تحفظ خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر کاوزٹ،وکٹم سپورٹ آفیسرنے تحفظ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا،وکٹم سپورٹ آفیسر نے بتایا کہ تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر معاشرے کے پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، راولپنڈی پولیس معاشرے کے محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان اور مندرہ کے ٹرانسجینڈرز نے تحفظ خدمت مرکز ورپورٹنگ سینٹر کاوزٹ کیا،وکٹم سپورٹ آفیسرنے تحفظ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا، راولپنڈی پولیس اورپنجاب پولیس کایہ اقدام یقینا ٹرانسجینڈرز کوانکے حقوق کے حصول اورتحفظ کے لیے ایک اہم اقدام ہے ، وکٹم سپورٹ آفیسرنے کہاکہ تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر معاشرے کے پسماندہ طبقے کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ٹرانسجینڈرز کمیونٹی نے راولپنڈی پولیس کا تحفظ وخدمت مرکز کے قیام پر شکریہ ادا کیا،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس معاشرے کے محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں