اسسٹنٹ کمشنر کے مری دفتر میں شہریوں کی سہولت کیلئے کنٹرول روم قائم

تازہ ترین موسمی صورتحال اور ٹریفک بارے آگاہی حاصل کی جاسکے گی

پیر 17 جنوری 2022 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) دفتر اسسٹنٹ کمشنر مری میں قائم کنٹرول روم نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مری کی طرف سفر کرنے سے پہلے 0519269016 پر رابطہ کریں اور تازہ ترین موسمی صورتحال اور ٹریفک کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

(جاری ہے)

موجودہ موسمی صورت حال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مری ٹال پلازہ پر دی جانیوالی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ غلط پارکنگ کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور شام 5سے صبح5 بجے تک گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت نہ ہو گی جبکہ پٹرول اور خوراک بردار اور ایمرجنسی سروس کی گاڑیوں کو اس دوران داخلہ کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں