گزشتہ7 سالوں سے لیڈیز چلڈرن پارک کو کوڑے کچرے کا ڈپو بنایا دیا گیا ہی:ظہیر احمداعوان

اگر آر ڈبلیو ایم سی نے قبضہ نہ چھوڑا تو ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکریں گے اسی جگہ پر سستا بازار بنایا گیا جس پر3 کروڑ خرچ کئے گئے تھے بعد میں اس کرپشن کو چھپانے کے لئے پہلے سے بنائے گئے پارک کو اجاڑ کر البائراک کمپنی کے حوالے کیا گیا: چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی

منگل 18 جنوری 2022 20:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) سٹیزن ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ظہیراحمداعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ7 سالوں سے لیڈیز چلڈرن پارک کو کوڑے کچرے کا ڈپو بنایا دیا گیا ہے اگر آر ڈبلیو ایم سی نے قبضہ نہ چھوڑا تو ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکریں گے اسی جگہ پر سستا بازار بنایا گیا جس پر3 کروڑ خرچ کئے گئے تھے بعد میں اس کرپشن کو چھپانے کے لئے پہلے سے بنائے گئے پارک کو اجاڑ کر البائراک کمپنی کے حوالے کیا گیاگزشتہ روزعوامی مرکز ظفرالحق رو ڈ پرعمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پرچیئرمین کونسلر اتحاد راولپنڈی محمد نصیر بھٹی ، صدر انصاف ورکر اتحاداصلاح الدین خان اور صدر انجمن تاجران ناصر اقبال اعوان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ البائراک کمپنی نے اس کو کوڑا ٹرانسفر سٹیشن بنا لیا تعفن بدبو سے اندرون شہر کالج رو ڈ لیاقت رو ڈ آریہ محلہ و گردونواح کی آبادی کے رہائشی مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں.اس کوڑا ٹرانسفر سٹیشن کو یہاں اندرون شہر آبادی سے ختم کرنے کیلے باقاعدہ پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی آ رڈر پاس کر چکی ہے لیکن کسی سرکاری افسر کے کان میں جوں تک نہیں رینگی اہلیان راولپنڈی چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ لیاقت باغ سے متصل لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کو آر ڈبلیو ایم سی واگزار کروایا جائے

(جاری ہے)

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments