امن و امان کی بحالی اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کا کردار مثالی ہے، ندیم رئوف

پولیس کاڈیپارٹمنٹ 24گھنٹے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

منگل 18 جنوری 2022 20:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) امن و امان کی بحالی اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کا کردار مثالی ہے، پولیس کاڈیپارٹمنٹ 24گھنٹے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رئوف نے اے ایس پی سلمان ایاز شہیدکے یوم شہادت کے اعزاز میں پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء چنے ہوئے لوگ ہیں، شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے آر پی ا و راولپنڈی اشفاق خان، سی پی او ساجد کیانی اور صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ارشد ملک نے بھی خطاب کیایاد رہے اے ایس پی سلمان ایاز شہید بطور ایس ڈی پی اوصدرسرکل راولپنڈی تعینات تھے،17جنوری 2006کو پولیس پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اغواء برائے تاؤان کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے،آپ کو سینے اوربازوپر گولیاں لگیں اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے جس پراے ایس پی سلمان ایاز شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں