راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،6پتنگ فروش گرفتار، 1200 سے زائد پتنگیں اور47ڈوریں برآمد

منگل 18 جنوری 2022 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی میں6پتنگ فروش گرفتارکر کے 1200 سے زائد پتنگیں اور47ڈوریں برآمدکر لیں تھانہ گنجمنڈی پولیس نے پتنگ فروش محمد ثاقب سے 500پتنگیں اور15ڈوریں،وارث خان پولیس نے پتنگ فروش عمرنواز سی300پتنگیں اور8ڈوریں،ٹیکسلا پولیس نے 2پتنگ فروشوں فیضان اورعادل سے 300پتنگیں و20ڈوریں ،تھانہ صدربیرونی پولیس نے پتنگ فروش تصدق حسین سی100پتنگ اور2 ڈوریں،جبکہ سٹی پولیس نے پتنگ باز شعیب سی15پتنگیں اور2ڈوریں برآمدکر لیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments