۔سٹی ٹریفک پولیس نیو ٹائون سرکل نے ہسپتالوں کے باہر نو پارکنگ اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی

36گاڑیوں و رکشوںکو چالان جبکہ کاغذات نہ ہونے پر9کو تھانہ میں بند کر دیا

منگل 18 جنوری 2022 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) سٹی ٹریفک پولیس نیو ٹائون سرکل نے ہسپتالوں کے باہر نو پارکنگ اور ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں36گاڑیوں و رکشوںکو چالان جبکہ کاغذات نہ ہونے پر9کو تھانہ میں بند کر دیاڈی ایس پی ٹریفک نیو ٹائون سرکل علی رفیق نے ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتال کے باہر نو پارکنگ اور ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا کرنے والی36گاڑیوں و رکشوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ کاغذات نا مکمل ہونے پر9کو تھانہ میں بند کروایاچیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان نے ہسپتالوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کی بلارکاوٹ روانی کیلئے متحرک ہے ہم ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے سخت لاء انفورسمنٹ کی طرف جا رہے ہیںہم ٹریفک قوانین پر عملد ر آمد کروانے کیلئے سختی بھی کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہری اور خصوصا رکشہ و پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور ہسپتالوں کے باہر نو پارکنگ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک کی ر وانی متاثر ہوتی ہے بلکہ ایمبولینس بھی پھنس جاتی ہیں جس سے مریضوں اور دیگر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments