راولپنڈی ،پولیس کی غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ،3ملزمان گرفتار

غیر قانونی طورپر گیس ریفلنگ کرکے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈویژنل ایس پیز

منگل 18 جنوری 2022 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی3ملزمان گرفتار کر کے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان عرفان اوررحیم اللہ کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے ،جبکہ چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنیو الے ملزم غلام مہدی کو گرفتارکرکے ملزم سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کر لیے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ غیر قانونی طورپر گیس ریفلنگ کرکے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں