آر پی او راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا ریجنل دفتر میں میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ میں پتنگ بازی،بسنت اور تفریح مقامات کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں

جمعرات 20 جنوری 2022 00:28

ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا ریجنل دفتر میں سیکورٹی ،لاء اینڈ آرڈر،کرائم،پتنگ بازی ،بسنت / ہوائی فائرنگ اور پولیس سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے متعلق میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میںسی پی او راولپنڈی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایس پی آپریشنز،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی،ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن، ایس ایس پی آر آئی بی ودیگر متعلقین نے ریجنل دفتر سے جبکہ ڈی پی اوو ایس پی انوسٹی گیشن اٹک، جہلم اور چکوال نے بذریعہ ویڈیو لنک اپنے دفاتر سے شرکت کی۔

میٹنگ میں پتنگ بازی،بسنت اور تفریح مقامات کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق اپنے دفتر میںسیکورٹی ،لاء اینڈ آرڈر، کرائم ،پرائم منسٹر پورٹل ،تفریح مقامات کی سیکورٹی پتنگ بازی وبسنت اور پولیس سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض،ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن راجہ عظمت حیات، ایس ایس پی آر آئی بی عبدالفاروق سمیت دیگر متعلقہ افسران نے ریجنل دفتر سے جبکہ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف، ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان خان اور ڈی پی او اٹک رانا محمد شعیب نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔

آر پی او کوضلعی پولیس افسران نے اپنے اضلاع میںسیکورٹی ،لاء اینڈ آرڈر، جرائم کی مجموعی صورت حال ، پرائم منسٹر پورٹل ودیگر شکایات متعلقہ پولیس کے ازالے سمیت تمام اقدامات اور پیش رفت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ آر پی او نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میں تمام عوامل کو پورا کرتے ہوئے بروقت چالان کو متعلقہ عدالت میں جمع کروانے کو یقینی بنایا جائے،پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے علاوہ ازیں جرائم پیشہ عناصر بشمول اشہتاری و عدالتی مفروران کیخلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

مری کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ حالیہ متوقع بارشوں اور برف باری کے پیش نظر سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات سمیت اداروں کے باہمی راوبط کو مزید بہتر بنایا جائے جبکہ ریجن میں موجودتمام سیاحتی و تفریح مقامات کی سیکورٹی کو مزید موثر بنایا جائے،پولیس سے متعلقہ موصولہ شکایات کے متعلق آر پی او راولپنڈی نے شرکاء میٹنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی یو،1787 کو برائے راست موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران اپنی ذاتی نگرانی میں اقدامات کو یقینی بنائیں ،آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحی ہے اس کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل و اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں