راولپنڈی،تھانہ چونترہ کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جمعرات 20 جنوری 2022 00:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) تھانہ چونترہ نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتارکر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم حمزہ افضل کو گرفتارکرلیا ، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا، ایس پی صدرکا کہنا تھاموٹر سائیکل و کار چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں