راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں ،03 ملزمان گرفتاراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

جمعرات 20 جنوری 2022 00:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی03 ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرمان میر کو گرفتارکرلیا،ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا ،ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جنید اختر کو گرفتارکرکے ملزم سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ،صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رویس کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں