راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،05 ملزمان گرفتار،چرس اورشراب برآمد

جمعرات 20 جنوری 2022 00:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی05 ملزمان گرفتارکر کی265گرام چرس اور 30لیٹر شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق صادق آؓباد پولیس نے محمد عثمان جاوید سی140گرام چرس، مورگاہ پولیس نے محمد رفیق سی125گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے محمد یونس سی10لیٹر شراب،مورگاہ پولیس نے محمد نواز سی10لیٹر شراب، اعجاز احمد سی10 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں