آر پی او راولپنڈی کا ریجنل دفتر میں مری کے حوالے سے متوقع بارشوں او ر بر فباری کے پیش نظر ٹریفک مینجمنٹ اجلاس کا انعقاد

مری ٹریفک انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پانچ سیکٹربنائے جائیں،متوقع بارشوں اور برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق پلان کو ترتیب دیا جائے،اشفاق احمد خان

جمعہ 21 جنوری 2022 00:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا ریجنل دفتر میں مری کے حوالے سے متوقع بارشوں او ر بر ف باری کے پیش نظر ٹریفک مینجمنٹ اجلاس کا انعقاد،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنر/ چیف ٹریفک آفیسر وسیم ریاض،ڈی ایس پی سٹی،کینٹ سرکل، ڈی او ٹریفک ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی،آر پی او نے کہا کہ مری ٹریفک انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پانچ سیکٹربنائے جائیں،متوقع بارشوں اور برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق پلان کو ترتیب دیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے ریجنل دفتر میں مری کے حوالے سے متوقع بارشوں او ر بر ف باری کے پیش نظرخصوصی اجلاس کا انعقادکیا،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنراضافی چارج چیف ٹریفک آفیسر وسیم ریاض،ڈی ایس پی سٹی ٹریفک سرکل ذبیح الحسن ،انچارج کینٹ سیکٹر انسپکٹر عظمت،او ایس آئی انسپکٹر ندیم عباس ،انچارج متفرق انسپکٹر عدنان شوکت ،ڈی او ٹریفک ہیڈ کوارٹرز وسیم ،انچارج ایچ آرآئی ایم ایس ٹریفک وارڈن فیصل سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی ،میٹنگ میں ٹریفک سٹاف نے آر پی او راولپنڈی ریجن اشفاق احمدخان کو مری میں ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے حالیہ متوقع بارشوں اور برف باری کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کر کے رش والے مقامات پراضافی نفری کو تعینات کیا جائے، ان فٹ گاڑیوں کو مری داخلے کی اجازت نہ دی جائے،علاوہ ازیں ٹریفک کو راوں رکھنے کے لیے غیر ضروری پارکنگ نہ ہونے دی جائے ، آر پی او اشفاق احمد خان نے کہا کہ موسم کی صورت حال کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پلان کو ترتیب دیا جائے اور ان اقدامات اور ہدایات کو تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا فورم پر عوام الناس کی آگاہی کے لیے تشہیر کی جائے،علاوہ ازیں برفباری کے دوران دیگر اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں