ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کئے

شہری کی درخواست پر ایس ایچ اوصادق آباد کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے ،ایس ڈی پی او صدر کو شہری کی درخواست پر ملزمان گرفتارکرنے کا حکم مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے، وسیم ریاض

جمعہ 21 جنوری 2022 00:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی گئی اور آنے والی28شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے،شہری کی درخواست پر ایس ایچ اوصادق آباد کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے ،ایس ڈی پی او صدر کو شہری کی درخواست پر ملزمان گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن وسیم ریاض نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں آنے والی28شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر ایس ایچ اوصادق آباد کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے جبکہ ایس ڈی پی اوصدر کو شہری کی درخواست پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں