پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی ،مختلف مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعہ 21 جنوری 2022 00:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان وقاص اورافضال کوگرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرمان سال 2021سے نصیر آباد پولیس کو مطلوب تھے ،جبکہ صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اجمل کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2021سے صدر واہ پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہاررانا عبدالوہاب نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مجرمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں