راولپنڈی پولیس کی کھلے عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،03ملزمان گرفتار

جمعہ 21 جنوری 2022 00:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے کھلے عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی03ملزمان گرفتارکر کے کھلا پٹرول و ڈیزل اوردیگر آلات برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے ملزم قیصر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے کھلا پٹرول اوردیگر آلات برآمد ہوئے ، مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول وڈیزل فروخت کرنیو الے ملزم جواد علی کو گرفتارکرکے ملزم سے کھلا پٹرول وڈیزل اوردیگر آلات برآمد کرلیے، جبکہ ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے ملزم محمد شہزاد کو گرفتارکر لیا،ملزم سے کھلا پٹرول اوردیگر آلات برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،کھلے عام پٹرول وڈیزل فروخت کرکے شہریوں کی جانیں خطر ے میں ڈالنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں