راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں ،03 ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

جمعہ 21 جنوری 2022 00:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی03 ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنیو الے ملزم محمد شامیر کو گرفتارکرلیا،ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا ،نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم م عمران کو گرفتارکرکے ملزم سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ،جبکہ مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر جمال کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 01پستول9MM معہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں