تھانہ گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالی5 ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والی5 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او گنجمنڈی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 05ملزمان کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میں ذیشان جاوید، مظہرعلی، محمد رضوان، عاصم حسین اور آصف اقبال شامل ہیں، ملزمان سے 185 ماچس پٹاخے، 88 انار، 179 ہوائیاں، 40 سوتر گولے، 100 کانے سٹک اور 125 ڈبیاں پھل جھڑیاں برآمد ہوئیں، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے کہا کہ آتش بازی کا سامان فروخت کرکے شہریوں کے جانیں خطر ے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں