راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ،افراد کی چیکنگ کی

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس کا شکریال اور گردونواح میںجبکہ ویسٹریج پولیس کا کچہ سٹاپ اور گردونواح میں سرچ آپریشنز کیے گئے ،سرچ آپریشنز میں ایس ایچ اوز سمیت ،ضلعی پولیس، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر115 گھروں، 35کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر205افراد کو چیک کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments