راولپنڈی ،پولیس کاپیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون ،48بھکاری گرفتارکرلئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران48بھکاری گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے احکامات پر انچارج بیگر سکواڈ محمد آصف اے ایس آئی اور صفدر اے ایس آئی نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی48بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ ور بھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے لہذا عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں