راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد ،مقدمات درج کرلئے گئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاںکرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ،ملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کرکے ملزم سی01پستول30بور برآمد کیا، ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلیمان قیصر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خالد زمان کو گرفتار کرکے ملزم سے 01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کیا، صد رواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نوید کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں