چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اورروڈ یوزرزکی بروقت مدد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری

فرائض کی بہترین ادائیگی اورایمر جنسی کی صورت میں دوسرے محکموں سے مکمل رابطے اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت

اتوار 23 جنوری 2022 00:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) آئی جی پنجابکے خصوصی احکامات پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے بارشوں کے دوران تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اورروڈ یوزرزکی بروقت مدد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے،فرائض کی بہترین ادائیگی اورایمر جنسی کی صورت میں دوسرے محکموں سے مکمل رابطے اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان اورچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کا بارش کے دوران تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بارشو ں کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دوران بارش خراب ہونے والی گاڑی یا موٹر سائیکل سواروں کو بھرپور مدد بھی فراہم کی جائے تمام سرکل افسران اپنی پوزیشن مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر رکھیں اور کہیں بھی پانی کھڑا ہونے کی صورت میں متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں تا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو اس کے ساتھ ساتھ تمام لفٹرز، بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہیں اور شہریوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے سیکٹر میں وارڈنز کو برساتی اور چھتریوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں اورمتعلقہ محکموں اور واسا سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے بہترین حکمت عملی ، محنت ، لگن اور ٹیم ورک کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن دوران ڈیوٹی روڈ یوزرز کی خدمت کے جذبہ کے تحت اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں اورعوام الناس کی خدمت کو اپنی عبادت سمجھیں تا کہ عوام الناس میںپولیس کا ایک اچھا تاثر قائم ہو۔انھوں نے دوران بارش شہریوں کو بھی محتاط رہ کر ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں