گوجرخان پولیس کی کارروائی،شادی شدہ خاتون کو بچوں سمیت اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار، مغویہ اور بچے بازیاب

اتوار 23 جنوری 2022 00:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو بچوں سمیت اغواء کرنے والا ملزم گرفتارکر کے مغویہ اور بچے بازیاب کرالئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو بچوں سمیت اغواء کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتارکرلیا، ملزم سے مغویہ اور بچے بازیاب کر لیے گئے، ملزم وقاص نے خاتون اور بچوں کو اغواء کیا جس پر مغویہ کے بھائی قیصر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،ڈی ایس پی گوجرخان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ خواتین اوربچوں سے زیادتی،تشدد اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں