راولپنڈی پولیس کی غیر قانونی طور پرگیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے ،کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری ،03ملزمان گرفتار

اتوار 23 جنوری 2022 00:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پرگیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں03ملزمان گرفتارکر کے گیس سلنڈرز، کھلا پٹرول اوردیگر آلات برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم ظہیر احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈزر اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے، ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم محمد زاہد کو گرفتارکرلیا، ملزم سے کھلا پٹرول اور دیگر آلات برآمد ہوئے، ائیر پورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم محمداسرار کو گرفتار کرکے ملزم سے کھلا پٹرول اور دیگر آلات برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول وڈیزل فروخت کرکے شہریوں کی جانیں خطر ے میں ڈالنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں