راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،08ملزمان گرفتار

اتوار 23 جنوری 2022 00:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی08ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ معہ ایمونیشن اور870گرام چرس برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق صادق آباد پولیس نے احسان قریشی سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے حیات سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے شیر خان سی01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، نوشیل شہزا د سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،بلال احمد سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے واجد اسحاق سی01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،گنجمنڈی پولیس نے اویس محبوب سی550گرام چرس، کینٹ پولیس نے منیر حشمت سی320گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں