راولپنڈی ،ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی، متعلقہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 23 جنوری 2022 00:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے ائیر پورٹ پولیس کو درخواست دی کہ ملزم ارسلان عرف سنی نے گھر میں داخل ہوکرزبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کی درخواست پر ائیر پورٹ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم ارسلان عرف سنی کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ خواتین اوربچوں سے زیادتی،تشدد اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں،خواتین اوربچوں سے زیادتی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس زیروٹالرنس پالیسی عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں