راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم ،پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات

پیر 24 جنوری 2022 20:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے اہلکار پولیو ورکرز کی 852 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران بھی پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور ہیں ،تھانے کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں، پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنا یا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں