ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سی پی او آفس میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سن کر حل کے احکامات جاری کئے

شہریوں کے مسائل تھانے کی سطح پر حل کیے جائیں، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ہرممکن مددکی جائے،غضنفر علی شاہ

پیر 24 جنوری 2022 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کاانعقادکیا گیا جس میں آنیوالے 27 شہریوں کے مسائل سنے اورمتعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کے لیے انہیں احکامات جاری کیے،2شہریوں کی درخواستوں پر تھانہ ٹیکسلا اورتھانہ صدرواہ کے تفتیشی افسران کو ریکارڈ پیش کرنے ،2شہریوں کی درخواست پر ایس ایچ اوریس کورس اورایس ایچ اورتہ امرال کو مقدمات کے اندراج جبکہ 2شہریوں کی درخواست پر ایس ڈی پی اوسٹی کو ملزمان گرفتارکرنے کے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں آنے والی27شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں02شہریوں کی درخواستوں پر تھانہ ٹیکسلا اورتھانہ صدر واہ کے تفتیشی افسران کو ریکار ڈپیش کرنے ،02شہریوں کی درخواست پر ایس ایچ اوریس کورس اورایس ایچ اورتہ امرال کو مقدمات کے اندراج جبکہ 02شہریوں کی درخواست پر ایس ڈی پی اوسٹی کو ملزمان گرفتارکرنے کے احکامات جاری کیے ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل تھانے کی سطح پر حل کیے جائیں، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کی ہرممکن مددکریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں