راولپنڈی ،جاری انسداد پولیو مہم کیلئے پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات

پیر 24 جنوری 2022 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم کیلئے پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات ہیں،راولپنڈی پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 852 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم24جنوری سے 28جنوری تک جاری ہے، راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات ہیں،راولپنڈی پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 852 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور کیے گئے افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، تھانے کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنا رہی ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کے لیے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں