راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوںکیخلاف کریک ڈائون ، 4ملزمان گرفتار،مقدمات درج

پیر 24 جنوری 2022 23:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4ملزمان گرفتارکرکی2کلو860گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، منشیات فروش عبدالودودسے 01کلو560گرام چرس اورطیب سے 600گرام چرس برآمد ہوئی ،پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مکرم خان سی480گرام چرس برآمد کی ،جبکہ نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عثمان سے 220گرام چرس برآمد ہوئی ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے بھرپور کریک ڈائون جاری رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں