راولپنڈی پولیس کا ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون ،5ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

پیر 24 جنوری 2022 23:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 5ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ وایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شعیب اوربلال کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ،ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتیاق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، جبکہ صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتارکرکے ملزم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں