بلدیہ ہال میں ایس ڈی پی او کلر سیداں،ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر کی صدارت امن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 21 اپریل 2022 17:43

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2022ء) کلرسیداں بلدیہ ہال میں ایس ڈی پی او کلر سیداں ،ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر کی صدارت میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر, ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سردار زولفقار, سمیت عمائدین علاقہ اور علمائے کرام نے شرکت کی اس اجلاس میں کلر سیداں میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا سابق تحصیل ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حافظ سہیل اشرف, سید حسن علی شاہ, سید سجاد حسین شاہ نے نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈی ایس پی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی انہوں نے عدم برداشت کے بجائے باہمی روابط اور رواداری پر زور دیا رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران مساجد میں سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کی یقین دہانی کروائی اجلاس کے اختتام پر دعا کروائی گی علاوہ ازیں کلر سیداں میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک حکام کو ہدایت جاری کی گئی تحصیل بھر میں پیشہ ور گداگروں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل بھی زیر بحث آئے اور پیشہ ور گداگروں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے گے۔

\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں