چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا سخت گرمی اور دھوپ میں عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے احکامات جاری

سخت گرمی میں جہاں عام آدمی 8منٹ کھڑا نہیں ہو سکتا وہاں میرا جوان 8گھنٹے کھڑا ہو کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتا ہے ،چیف ٹریفک آفیسرن

منگل 17 مئی 2022 22:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے سخت گرمی اور دھوپ میں عوام الناس کی سہولت کیلئے شاہراہوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک افسران و جوانوں کو ان کے پوائنٹس پر مشروب اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے سخت گرمی میں جہاں عام آدمی 8منٹ کھڑا نہیں ہو سکتا وہاں میرا جوان 8گھنٹے کھڑا ہو کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے تمام سرکل و سیکٹر انچارجز کو سخت گرمی اور دھوپ میں عوام الناس کی سہولت کیلئے شاہراہوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک افسران و جوانوں کو ان کے پوائنٹس پر مشروب اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے خصوصی احکامات جاری کر دیے جس پر عمل کرتے ہوئے انچارج سرکل مری روڈ عامر مشتاق نے ڈیوٹی پر معمور تمام جوانوں کو انکے پوائنٹس پر ٹھنڈا پانی اور مشروب فراہم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کا کہنا تھا کہ سخت موسمی حالات اور گرمی کے دوران جہاں عام آدمی 8منٹ کھڑا نہیں ہو سکتا وہاں میرے جوان 8گھنٹے کھڑے ہو کر شہریوں کوان کی منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہوتے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے پولیس کا ہر جوان آفیسر جیسا ہے اور میری فورس میری فیملی ہے جو دن رات اور ہر طرح کے موسمی حالات میں چوک چوراہوں پر موجود رہتے ہیں تاکہ شہری امن و سکون سے اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیںایسے افسران و جوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں ان کی ویلفیئر کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایاجا رہا ہے اور انکو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں