وسیم ریاض خان کا مختلف تھانوں کا دورہ ،تھانے کی نفری، ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا جائزہ لیا

منگل 17 مئی 2022 22:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے گزشتہ رات مختلف تھانوں کا دورہ کیا،تھانے کی نفری، ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے گزشتہ رات مختلف تھانوں کا دورہ کیا، تھانے کی نفری، ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایچ اوز سے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ لی، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں