اعجاز الحق کی سراج الحق سے ملاقات ،موجودہ ملکی سیاسی ومعاشی بحران اور پاکستان کو درپیش مشکلات کے حوالے سے گفتگو

تمام متعلقہ ادارے ملک کوموجودہ بحران سے نکالنے کیلئے سرجوڑ کر کام کریں، ملاقات میں اعجاز الحق کی بات چیت

منگل 17 مئی 2022 23:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمداعجازالحق نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی ومعاشی بحران اور پاکستان کو درپیش مشکلات کے حوالے سے جامع گفتگو ہوئی۔ اعجاز الحق نے ایک نئے چارٹرآف پاکستان کی بات کرتے ہوئے کہاکہ تمام متعلقہ ادارے ملک کوموجودہ بحران سے نکالنے کیلئے سرجوڑ کر کام کریں،چارٹر آف پاکستان میں مالی ایمرجنسی کا فوری اعلان،لگڑری اشیا کی درآمد پرپابندی ،پارٹی خطوط سے بالاترہوکر مالی/اقتصادی ماہرین کی ٹیم کی تشکیل،قومی وصوبائی اسمبلیوں کی فوری تخلیل اورٹیکنوکریٹس پر مشتمل عبوری نظام کا قیام شامل ہیں۔

مالی معاملات، تعلیم، انسانی وسائل کی ترقی، سرمایہ کاری کی ترغیبات، صنعت وغیرہ میں تبدیلی کے بغیر طویل مدتی پالیسیاں ہوں۔

(جاری ہے)

خارجہ امور، سلامتی، امن و امان، احتساب سے متعلق طویل مدتی پالیسیاں شامل ہونی چاہئیں۔ فوری انصاف کی فراہمی اور بروقت مقدمات کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات،سمندر پارپاکستانیوں کے ووٹنگ کے حقوق شامل ہونے چاہئیں۔

کرپشن کرنے والوں کو سیاست سے روکاجائے۔منی ٹریل کے بغیربنائے گئے تمام اثاثے بیت المال کے حوالے ہونے چاہئیں۔تعلیم میں اسلامی اقدارکانفاذ،حکومتی پالیسیوں کا لازم جزو ہونا چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ سود کے خلاف شرعی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ہونا چاہئے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جنرل الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات ہونی چاہئیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں