نولپنڈی،تھانہ آر اے بازار میںقتل اورڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں نامزد2 ملزمان کو عمر قید،16 سال قید اور1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

منگل 17 مئی 2022 23:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبرنے تھانہ آر اے بازار میںقتل اورڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں نامزد2 ملزمان کو عمر قید،16 سال قید اور1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتول کے ورثا کو4 لاکھ روپے معاوضہ اور40 ہزار روپے دامان ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے نعمان رشید، دانش گل اورطیب نذیرپر الزام تھا کہ انہوں نے تھانہ آر اے بازار کے علاقہ آدڑہ میںشبیہ الحسنین نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش میںمزاحمت کے دوران فائرنگ کردی جس سے ان کا اپنا ساتھی دانش گل جاں بحق اور شہری شبیہ الحسن زخمی ہوگیا تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پرعدالت نے قتل کی دفعہ کے تحت دونوں ملزمان کو عمر قیدکی سزا سنا دی جبکہ مقتول کے ورثا کو2لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیاعدالت نے ڈکیتی کی دفعہ کے تحت دونوں ملزمان کو6،6 ماہ قیداور50 ہزار روپے فی کس جرمانہ جبکہ شہری کو زخمی کرنے کے دفعہ کے تحت 2،2 سال قیداور زخمی کو20ہزار روپے فی کس دامان ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے ملزم نعمان رشید ضمانت پر تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں