راولپنڈی ، اغوا کے بعد قتل ہونے والی امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے مقدمہ میں نامزدشریک ملزمہ زاہدہ کی درخواست ضمانت میڈیکل رپورٹ موصول

3 سماعت 20مئی تک ملتوی

منگل 17 مئی 2022 23:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے اغوا کے بعد قتل ہونے والی امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے مقدمہ میں نامزدشریک ملزمہ زاہدہ کی درخواست ضمانت میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیس کی سماعت 20مئی تک ملتوی کر دی ہے مقدمہ کی سماعت ملزمہ کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی قبل ازیں دوران سماعت ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اڈیالہ جیل کی خاتون میڈیکل افسر کی جانب سے داخل کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 47سالہ زاہدہ طاہری طور پر نارمل ہے 17سال سے شوگر کی مریضہ ہے اور باقاعدگی سے میڈیسن لے رہی ہے جسے جیل مینوئل کے مطابق روزانہ 700ملی لیٹر دودھ اور جیل ڈاکٹر کی ہدائیت کے مطابق ادویات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ہولی فیملی ہسپتال کی گائناکالوجسٹ جیل میں اس کا معمول کا چیک بھی کرتی ہے رپورٹ کے مطابق ملزمہ کو ایسا کوئی مرض لاحق نہیں جس سے اس کی جان کو خطرہ ہو منگل کے روز رپورٹ داخل ہونے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت پر وکلا نے بحث کرنا تھی تاہم ملزمہ کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت 20مئی تک ملتوی کر دی گئی یاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2نومبرکومغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میںتعزیرات پاکستان کی دفعات365 کے تحت مقدمہ نمبر577درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کی والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16اکتوبر کو فلائیٹ نمبر BA-0261کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ انہوں نے 22اکتوبر کو فلائیٹ نمبرBA-0260 سے واپس جانا تھا ایف آئی آرکے مطابق اس کی والدہ اور ان کی2مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ اس کی والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں لیکن رضوان حبیب نے انہیں جائیدا دکی خاطر اغوا کیا اور بعد ازاں17اکتوبرکو قتل کر دیاتھااس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے مقدمہ کی شریک خاتون ملزمہ زاہدہ مقتولہ وجیہہ سواتی کے سابق شوہر مرکزی ملزم رضوان حبیب کی ملازمہ تھی جس پر جائے وقوعہ دھو کر قتل کے شواہد مٹانے کا الزام ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں