ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف پاکستان کی ملاقات ،بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

بدھ 18 مئی 2022 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف پاکستان نے ملاقات کی جس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو محمد فاروق رشید کی چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف پاکستان ڈینیلا لوشینی کو بریفنگ دی گئی ۔ڈسٹرکٹ سپروائزری آفیسر علی عابد نقوی، یونیسیف کے چائلڈ پروٹیکشن پروگرام کی پنجاب میں انچارج زاہدہ منظوربھی موجود تھیں ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا ۔ چیف چائلڈ پروٹیکشن یونیسف نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں