عدالت کا قاتلہ روبینہ کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم

بدھ 18 مئی 2022 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے قتل کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنیوالے اپنے شوہر کو قتل کرنے والی بیوی پر جرم ثابت ہوگیا ، قاتلہ روبینہ کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم دیاگیا۔

(جاری ہے)

قاتلہ نے اپنے شوہرذوالفقار علی کو دوسری شادی کی خواہش پر فائرنگ کرکے قتل کر دیاتھا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے جنوری 2022 میں مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاتھا،

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں