راولپنڈی،پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کیخلاف کارروائیاں،8ملزمان گرفتار، مقدمات درج

بدھ 18 مئی 2022 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 08ملزمان گرفتار کرلئے،ملزمان کے قبضے سے 20لیٹر شراب ،12بوتل شراب اور چرس برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم توصیف احمد سی12لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم ماجد سی08لیٹر شراب، کینٹ پولیس نے ملزم ہیر ا لال سی12بوتلیں شراب، ویسٹریج پولیس نے ملزم ندیم احمد سی300گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم محبوب سی230گرام چرس، طیب سی 500گرام چرس برآمد کی،کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبشر اور محمد عاشر کو گرفتار کرلیا، ملزمان سی300گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں