راولپنڈی، پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،4ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 18 مئی 2022 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی04ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن اور چھری برآمدکرکے مقدمات درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شفیق کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 پستول30بور برآمد کیا،روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا، ملزم سی01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کو گرفتار کرکے ملزم سی20روند پسٹل30بور کے برآمد کیے، جبکہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم کو گرفتار کرکے ملزم سے چھری برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژ نل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں