راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،44بھکاری گرفتار

بدھ 18 مئی 2022 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کرتے ہوئی44بھکاری گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کے احکامات پر انچارجزبیگرا سکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 44بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خصوصی بیگر سکواڈ بھرپور محنت کر رہا ہے، پیشہ ور بھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے لہذا عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں