غازی کانسٹیبل محسن رضا کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز آمد، ایس ایس پی آپریشنز ، ایلیٹ فورس کے افسران و اہلکاروں نے استقبال کیا

پولیس شہداء اور غازی اس قوم کے ہیرو اور محسن ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عمرسعید ملک

ہفتہ 21 مئی 2022 23:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) سی پی او عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ پولیس شہداء اور غازی اس قوم کے ہیرو اور محسن ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غازی کانسٹیبل محسن رضا کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز آمد، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان اور ایلیٹ فورس کے افسران و اہلکاروں نے غازی کانسٹیبل محسن رضا کا استقبال کیا، غازی کانسٹیبل محسن رضا نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں فائرنگ پریکٹسس اور ٹیکٹکس کے متعلق ریفریشر کورس مکمل کرنے والے 19پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، ایلیٹ کمانڈو غازی کانسٹیبل محسن رضا سال 2015میں صدر بیرونی کے علاقہ میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سے آپ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں، دہشتگردوں سے مقابلہ کے دوران ایلیٹ فورس کے کمانڈو سب انسپکٹر ارشاد احمد شہید ہوئے تھے،سی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھاکہ غازی کانسٹیبل محسن رضا کی دلیری اور بہادری ہم سب کے لیے ایک مثال ہے،پولیس شہداء اور غازی اس قوم کے ہیرو اور محسن ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں