ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

ہفتہ 21 مئی 2022 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) آر پی او راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا تبادلہ ہونے پر ریجنل پولیس دفتر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ، ڈی آئی جی اشفاق احمد خان راولپنڈی ریجن میں بطور آر پی او اپنی خدمات سرانجام دیں،اس عرصہ کے دوران راولپنڈی ریجن میں مری میں ٹورسٹ پولیس فورس سمیت 5 نئے تھانوں کا قیام عمل میں لایا گیا،علاوہ ازیں2ریجن میںنئے تھانوںکے قیام کے لیے بھی اعلیٰ حکام کو گزارشات بھجوائی جاچکی ہیں،اشفاق احمد خان ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ آج بطور ریجنل پولیس آفیسر اپنے عہدہ کا چارج چھوڑتے ہوئے مجھے اطمینان ہے کہ الحمدللہ میرے دور کے دوران چاروں اضلاع کی کارکردگی مثالی رہی اور شہریوں کو بہترین پولیسنگ کی سہولیات بہم پہنچانے سمیت انصاف کی بلاتعطل فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی،میں چاروں اضلاع کی پولیس کے ہر افسر و اہلکار کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور راولپنڈی ریجن کی پولیس اور شہریوں کے لیے دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا تبادلہ ہونے پر ریجنل پولیس دفتر میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں آر پی او اشفاق احمد خان،سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک،ڈی پی او اٹک عارف شہباز خان وزیر،ڈی پی اوجہلم کامران ممتاز،ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف،ایس ایس پی آر آئی بی عبدالفاروق،ایس ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات سمیت ریجنل پولیس دفتر کی تمام برانچ انچارجز نے شرکت کی،اس موقع پر آر پی او اشفاق احمد خان نے الوداعی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بطور ریجنل پولیس آفیسر اپنے عہدہ کا چارج چھوڑتے ہوئے مجھے اطمینان ہے کہ الحمدللہ میرے دور کے دوران چاروں اضلاع کی کارکردگی مثالی رہی اور شہریوں کو بہترین پولیسنگ کی سہولیات بہم پہنچانے سمیت انصاف کی بلاتعطل فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی گئی،میری عرصہ تعیناتی کیدوران سیاحت کے فروغ وسہولت کے لیے مری میں ٹورسٹ پولیس فورس اور راولپنڈی ریجن میں پانچ نئے تھانوں کاقیام ایک اہم سنگ میل ہیں،جبکہ راولپنڈی میں نئے تھانہ ڈیفنس اے اور ضلع اٹک میں کامرہ کینٹ تھانہ کے لیے اعلیٰ حکام کو گزارشات بھجوائی جاچکی ہیں، ان نئے تھانوں کے قیام سے وہاں کے رہائش پذیر عوام کو سہولت کے ساتھ ساتھ جرائم پر قابو پانے میں بھی کامیابی ممکن ہوگی۔

آر پی او نے مزید کہا کہ ریجن کے تمام ضلعی پولیس افسران کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بطور ٹیم ممبر اپنا کردار ادا کیا،میں چاروں اضلاع کی پولیس کے ہر افسر و اہلکار کابھی شکریہ ادا کرتا ہوں اور راولپنڈی ریجن کی پولیس اور شہریوں کے لئے دعاگو ہوں۔ اس دوران شرکاء تقریب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقیناً آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہمیشہ ہمیں اپنی ٹیم سمجھتے ہوئے ہمیں ہرموقع پرسپورٹ کیا،آپ کا شائستہ برتاؤ اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے تقویت کا باعث تھی آپ کی تعیناتی کے دوران ہمیں پولیس کے عملی کاموں کو سیکھنے کا موقع ملا اور سب سے بڑھ کر آپ نے ایک بہترین ٹیم لیڈر کے طور پر ہمیں ہر موقع پر رہنمائی فراہم کی،تقریب کے اختتام پر آر پی او اشفاق احمد خان نے تقریب میں موجود راولپنڈی ریجن کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ فرداً فرداً مصافحہ کیا اور افسران نے ڈی آئی جی اشفاق احمد خان کو نیک تمناؤں کے ساتھ آر پی او دفتر سے رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں