ریجن پولیس آفیسر ڈی آئی جی اور ڈی آئی جی اشفاق احمد خان کا یاد گار شہداء کا دورہ

شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیاں پوری فورس کے لیے مشعل راہ ہیں ،آرپی او راولپنڈی شہداء پولیس محکمہ کا اثاثہ ہیں، ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آرپی او اشفاق احمد خان

ہفتہ 21 مئی 2022 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) ریجن پولیس آفیسر ڈی آئی جی عمران احمر اور ڈی آئی جی اشفاق احمد خان نے یاد گار شہداء کا دورہ کیا،آرپی او ڈی آئی جی عمران احمر اورڈی آئی جی اشفاق احمد نے یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی، آرپی او راولپنڈی عمران احمر نے کہا ہے کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیاں پوری فورس کے لیے مشعل راہ ہیں ، آرپی او اشفاق احمد خان نے کہا ہے کہ شہداء پولیس محکمہ کا اثاثہ ہیں، ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سی پی اوعمر سعید ملک نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس کے 114اور پنجاب بھر کی1500سے زائد شہداء محکمہ پولیس کی شان ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجن پولیس آفیسر ڈی آئی جی عمران احمر اور ڈی آئی جی اشفاق احمد خان نے یاد گار شہداء کا دورہ کیا، سی پی او عمر سعید ملک، ڈی پی اواٹک، جہلم، چکوال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفرعلی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان،ایس پی ہیڈ کوارٹر ز طار ق محبوب اور دیگر سینئر افسران نے یاد گار شہداء پر آرپی او کا استقبال کیا، آرپی او ڈی آئی جی عمران احمر اورڈی آئی جی اشفاق احمد نے یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی،آرپی او راولپنڈی عمران احمر کا کہنا تھاکہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیاں پوری فورس کے لیے مشعل راہ ہیں، شہداء ہمارے محسن ہیں جنہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،آرپی او اشفاق احمد خان نے کہا کہ شہداء پولیس محکمہ کا اثاثہ ہیں، ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس موقعہ پر سی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے 114اور پنجاب بھر کی1500سے زائد شہداء محکمہ پولیس کی شان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں