راولپنڈی،صدرواہ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ہفتہ 21 مئی 2022 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کرلئے،ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا،گاڑی سے 02رائفل12بور کلاشنکوف نما، پسٹل پشپشا نما اور گولیاں و میگزینزبرآمد ہوئیں، صدر واہ پولیس نے ملزم طاہر کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا،ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے ایس ایچ او صدرواہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں