راولپنڈی، 8 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، شوہر زخمی

منگل 24 مئی 2022 00:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر غیرت کے نام پر قتل کی اندوہناک واردات کے دور ان 8 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،شوہر شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کاآغاز کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اڈیالہ روڈ پر نادرا آفس کے باہر فائرنگ کی جس سے حسن تاج نامی خاتون جاں بحق اور شوہر ثاقب زخمی ہوگیا، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ حسن تاج نے 8 ماہ قبل ثاقب سے پسند کی شادی کی تھی، ثاقب اڈیالہ روڈ کے علاقے کلیال کا رہائشی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے خاتون کی لاش اور زخمی شوہر کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا، فورنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کی پسند کی شادی پر اس کے گھر والے ناراض تھے، مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں