ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی راولپنڈی میں کھلی کچہری

پیر 23 مئی 2022 19:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ایس پی صد احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹایم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،تھانے میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،شہریوں کودرپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں