راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ،10ملزمان گرفتار

پیر 23 مئی 2022 19:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان گرفتار کر لئے جن سے اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطا بق چونترہ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے 02ملزما ن عابد حسین اور عصمت کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، گوجرخان پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 02ملزما ن عثمان اور عرفان کو گرفتار کرکے ملزمان سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکیے، ریس کورس پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 02ملزما ن حماد خالد اور احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم حمادخالد سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن اورملزم محمد احمدسے 21روندبرآمد ہوئے،تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید کو گرفتار کرکے ملزم سے01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدکیا،کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتار کر لیا ملزم سے50 روندبرآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فیاض کو گرفتار کر کے ملزم کے ملزم سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمد کیا، جبکہ پتریاٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بہار علی کو گرفتار کر کے ملزم سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمد کیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ڈویژ نل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں