راولپنڈی، کاروباری شراکت میںماہانہ منافع کا لالچ دے کر 47لاکھ ہتھیانے کے مقدمہ میں نامزدجگنو وسیم سیلون کی مالکن کی درخواست ضمانت2لاکھ کے مچلکوں پر منظور

پیر 23 مئی 2022 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس سردار نعیم احمدنے کاروباری شراکت میںماہانہ منافع کا لالچ دے کر 47لاکھ روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں نامزدجگنو وسیم سیلون کی مالکن کی درخواست ضمانت2لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کر لی ہے قبل ازیں راولپنڈی کی سیشن عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھاتھانہ ویمن پولیس نے 19اپریل کو فرزانہ بی بی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ489-Fکے تحت مقدمہ نمبر3درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ حنا حسین عرف عرف عظمت نے اپنے بھائیوں صابر عرف جگنو مہتاب صابر اور آفتاب کے ساتھ مل کر دھوکہ دہی کے ذریعے ماہانہ منافع دینے کی یقین دہانی اور جگنو وسیم سیلون میں سرمایہ کاری کے نام پر 47لاکھ روپے نقد وصول کئے 2/3ماہ گزرنے کے بعد جب ان سے منافع کا تقاضا کیا تو اس نے ایک چیک دیا جو دستخط میچ نہ کرنے اور اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے بائونس ہو گیا بعد ازاں ملزمان رقم کی واپسی کے تقاضے پر مدعیہ کو دھمکیاں دینے لگے ملزمہ نے ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد عدات عالیہ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں