راولپنڈی پولیس نے مجموعی طور پر80لاکھ سے زائد مالیت کی ڈکیتی اور دوران واردات1 شہری کے قتل اور 3کو زخمی کرنے کے مقدمات میں مطلوب8ملزمان گرفتار کرلئے

c 78 لاکھ 40 ہزار مالیتی نقدی او رپرائز بانڈز برآمد

پیر 23 مئی 2022 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے تھانہ روات اور تھانہ صادق آباد کے علاقوں میں مجموعی طور پر80لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی اور دوران واردات1 شہری کے قتل اور 3کو زخمی کرنے کے مقدمات میں مطلوب8ملزمان گرفتار کر کے 78 لاکھ 40 ہزار مالیتی نقدی او رپرائز بانڈز برآمدکر لی سی پی اوراولپنڈی عمر سعید ملک نے ملزمان کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے والی تفتیشی ٹیموں کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کر دیا ہے اس امر کا اظہار ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے گزشتہ روزپولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیاتھانہ صادق آباد کے علاقہ رشید کالونی میں ملزمان نے واردات کے دوران شہری کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کرکے 78 لاکھ سے زائد نقدی اور پرائز بانڈز چھین لی تھی پولیس نے مدعی مقدمہ کے 2 ملازمین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکی78 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور پرائز بانڈز برآمدکر لئے پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ کے اپنے ملازمین نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لئی3 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیںتفتیش کے دوران مدعی کے ملازمین کو مشکوک جان کر شامل تفتیش کیا گیا تو خضر اور فیصل نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاجن کی نشاندہی پر پولیس نے ملزمان کے دیگر 3 ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا جنہیں شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا گیا ہے اسی طرح گزشتہ ماہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں ملزمان نے واردات کے دوران ایک بزرگ شہری کو قتل جبکہ2افرادکو زخمی کر دیا تھاسی پی او کی ہدائیت پر پولیس کی خصوصی ٹیموںنے سی سی ٹی وی فوٹیجز، جیو فینسنگ ریکارڈ حاصل کر کے فیصل آباد، لاہور، علی پور چٹھہ اور رحیم یار خان تک ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں بھجوائیںپولیس نی3 ملزمان کو گرفتار کرکے شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایادیا پولیس کے مطابق ملزمان اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی وارداتیں کرتے تھے اور ریکارڈ یافتہ ہیںایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہاکہ ڈکیتی معہ قتل اور ڈکیتی کے دوران شہری کو زخمی کرنے کے دونوں مقدمات راولپنڈی پولیس کے لئے چیلنج تھے،دونوں مقدمات میں راولپنڈی پولیس نے پیشہ وارانہ تفتیش کی بدولت8 ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی اورتھانہ صادق آباد کے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملزمان کو گرفتار کر کے 100 فیصد رقم برآمد کی گئی دونوں مقدمات میں پولیس کی بہترین تفتیش اور کارکردگی پر سی پی او عمر سعید ملک نے تفتیشی ٹیموں کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں